جاہلوں سے مت الجھو (حکایتِ سعدی)

جو عقلمند جاہلوں سے الجھ جائے اسے عزت کی توقع نہیں کرنی چاہیے اور اگر کوئی جاہل زبان کے زور سے غالب آجائے تو کوئی تعجب نہیں کیونکہ وہ پتھر ہے جو موتی کو توڑ ڈالتا ہے ۔

 بیت : وہ بلبل جو کوے کے ساتھ پنجرے میں بند ہو اگر اس کا سانس گھٹ جائے تو کچھ تعجب نہیں 

قطعہ : اگر کوئی ہنر مند کسی آوارہ سے تکلیف اتھائے تو ہر گز اپنا دل نہ دکھائے اور نہ غصہ دکھائے ، کیونکہ پتھر اگر سونے کے برتن کو ریزہ ریزہ کر دے تو پتھر کی قیمت نہ بڑھے گی اور نہ سونے کی قیمت میں کمی واقع ہو گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *