Category «اسرارالحق مجاز لکھنوی»

حسن کو بے حجاب ہونا تھا (اسرارالحق مجاز)

حسن کو بے حجاب ہونا تھا شوق کو کامیاب ہونا تھا ہجر میں کیف اضطراب نہ پوچھ خون دل بھی شراب ہونا تھا تیرے جلووں میں گھر گیا آخر ذرے کو آفتاب ہونا تھا کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی کچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا رات تاروں کا ٹوٹنا بھی مجازؔ باعث اضطراب ہونا تھا

کمالِ عشق ہے دیوانہ ہو گیا ہوں میں (اسرارالحق مجاز لکھنوی)

کمالِ عشق ہے دیوانہ ہو گیا ہوں میں یہ کس کے ہاتھ سے دامن چھڑا رہا ہوں میں تمہیں تو ہو جسے کہتی ہے نا خدا دنیا بچا سکو تو بچاؤ کہ ڈوبتا ہوں میں یہ میرے عشق کی مجبوریاں معا ذاللہ تمہارا راز تمہی سے چھپا رہا ہوں میں اس اک حجاب پہ سو …