آپ کہتے ہیں مجھے ” شکوۃ بے جا ہے تمہیں” (نظام رامپوری)

آپ کہتے ہیں مجھے ” شکوۃ بے جا ہے تمہیں”

میں جو کہتا ہوں وہی غیر بھی کہتا ہے تمہیں

ان جفاؤں کی ندامت بھی تمہیں کو ہوگی

مہرباں بھی تو کبھی بندے پہ ہونا ہے تمہیں

مجھے امیدِ وفا تم سے ، تمہیں دشمن سے

یہ اگر خبط ہے تو مجھ سے زیادا ہے تمہیں

اپنے وعدے کی وفا کا بھی یقیں ہے تم کو

میرے جینے کا یہاں تک بھی بھروسا ہے تمہیں

پہلے کچھ مِل کے مزا تم کو ملا ہوگا نظام

پھر اُسی شوخ سے ملنے کی تمنا ہے تمہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *