میں نے ایسے گھر دیکھے ہیں (منصورہ احمد)

میں نے ایسے گھر دیکھے ہیں

میں نے ایسے گھر دیکھے ہیں

جن کے بچے پیدا ہونے کی پاداش میں

پیدائش کے ساتھ ہی سولی پر آویزاں ہو جاتے ہیں

اور ہر لمحہ رسہ کھنچنے کی دہشت میں

ہونٹوں کی سوکھی پپڑی سے

موت کی سیلن چاٹتے چاٹتے اک دن نیچے گر جاتے ہیں

میں نے ایسے گھر دیکھے ہیں

جن کی دیواروں پر پھیلے منی پلانٹ کے

تازہ اور نکھرے پتوں پر

دیمک زادوں کا پہرہ ہے

جن کے باورچی خانے کے امسے کھانے

جسم میں جاتے ہی سمجھوتہ بن جاتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *