یاد ہے اک پُورن ماشی میں (منصورہ احمد)

یاد ہے ؟

یاد ہے اک پُورن ماشی میں

چاند ہمارے کتنے پاس اتر آیا تھا

ہم سے کتنی باتیں کی تھیں

اپنے رتھ پہ کتنی سیر کرائی تھی

پگھلی پگھلی کرنوں سے اک محل سجا کر

ہم کو کتنے چاؤ سے اپنا مہمان بنایا تھا

اب بھی چاند مِری دنیا میں آ جاتا ہے             

حیراں حیراں آنکھوں سے تکتا رہتا ہے

اور جیسے کچھ کہتے کہتے رک جاتا ہے

اگلی پورن ماشی پر تم ایسا کرنا

پَل دو پَل کو ہی آجانا

چاند کی انگلی تھام کے اپنے گھر لے جانا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *