ہجر کی شب کا کسی اسم سے کٹنا مشکل (پروین شاکر)
ہجر کی شب کا کسی اسم سے کٹنا مشکل چاند پورا ہے تو پھر درد کا گھٹنا مشکل موجئہ خواب ہے وہ، اس کے ٹھکانے معلوم اب گیا ہے تو یہ سمجھو کہ پلٹنا مشکل جن درختوں کی جڑیں دل میں اتر جاتی ہیں ان کا آندھی کی درانتی سے بھی کٹنا مشکل قوتِ غم …