ہو جائے جب تم سےشناسائی ذرا اور (آنس معین)

ہو جائے جب تم سےشناسائی ذرا اور بڑھ جائے شاید مری تنہائی ذرا اور اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ سن نہ لیں کچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور ہے دیپ تری یاد کا روشن ابھی دل میں یہ خوف ہے لیکن جو ہوا آئی ذرا اور پھر ہاتھ پہ زخموں کے …

کیا رو کے مانگنی ہے خوشی کے لیے دعا

کیا رو کے مانگنی ہے خوشی کے لیے دعا سب دوستوں کی خیر، سبھی کے لیے دعا امکاں قبولیت کی گھڑی کا تھا اس لیے مانگی نہیں کسی نے کسی کے لیے دعا ہاتھ اٹھ گئے ہیں آج تو پھر اے دلِ سخی جس نے بھی بددعا دی اسی کے لیے دعا کیا راستے کے …

سُوئے میکدہ نہ جاتے ، تو کُچھ اور بات ھوتی (آغا حشر کاشمیری)

سُوئے میکدہ نہ جاتے ، تو کُچھ اور بات ھوتی وہ نِگاہ سے پِلاتے ، تو کُچھ اور بات ھوتی گو ھَوائے گُلسِتاں نے میرے دِل کی لاج رکھ لی وہ نقاب خود اُٹھاتے ، تو کُچھ اور بات ھوتی یہ بَجا ، کلی نے کِھل کر ، کیا گُلسِتاں مُعَطّر اگر آپ مُسکراتے ، …

مجھے ایسا لطف عطا کیا، جو ہجر تھا نہ وصال تھا (اعتبار ساجد)

مجھے ایسا لطف عطا کیا، جو ہجر تھا نہ وصال تھا مرے موسموں کے مزاج داں، تجھے میرا کتنا خیال تھا کسی اور چہرے کو دیکھ کر، تری شکل ذہن میں آگئی تیرا نام لے کے ملا اسے، میرے حافظے کا یہ حال تھا کبھی موسموں کے سراب میں، کبھی بام و در کے عذاب …

چھوٹے چھوٹے کئی بے فیض مفادات کے ساتھ (اعتبار ساجد)

چھوٹے چھوٹے کئی بے فیض مفادات کے ساتھ لوگ زندہ ہیں عجب صورت حالات کے ساتھ فیصلہ یہ تو بہرحال تجھے کرنا ہے ذہن کے ساتھ سلگنا ہے کہ جذبات کے ساتھ گفتگو دیر سے جاری ہے نتیجے کے بغیر اک نئی بات نکل آتی ہے ہر بات کے ساتھ اب کے یہ سوچ کے …

یہ وقتِ عصر ہے لہجے میں پیاس شامل کر (احمد عطاءاللہ)

یہ وقتِ عصر ہے لہجے میں پیاس شامل کر دعائے شام میں خالی گلاس شامل کر تُو اپنے وصل کے اس میٹھے لال شربت میں ہماری مان زرا سی کھٹاس شامل کر یہ ریشمی ہمیں گمراہ کرتا ریتا ہے بدن بُنت میں بہت سی کپاس شامل کر ہمارا فیصلہ سابق مثال سے تو نہ ہو …

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا (احمد فراز)

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا اتنا مانوس نہ ہو خلوت غم سے اپنی تو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائے گا ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں میں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا زندگی …

انہی خوش گمانیوں میں کہیں جان سے بھی نہ جاؤ (احمد فراز)

انہی خوش گمانیوں میں کہیں جان سے بھی نہ جاؤوہ جو چارہ گر نہیں ہے اسے زخم کیوں دکھاؤ یہ اداسیوں کے موسم کہیں رائے گان نا جائیںکسی زخم کو کریدو کسی درد کو جگاؤ وہ کہانیاں ادھوری جو نا ہو سکیں گی پوریانہیں میں بھی کیوں سنائوں انہیں تم بھی کیوں سناؤ ؟ میرے …

بولی خود سر ہوا ایک ذرہ ہے تو (اخترالایمان)

اعتماد بولی خود سر ہوا ایک ذرہ ہے تو یوں اڑا دوں گی میں ، موجِ دریا بڑھی بولی میرے لئے ایک تنکا ہے تو یوں بہادوں گی میں ، آتشِ تند کی ایک لپٹ نے کہا میں جلادوں گی اور زمیں نے کہا میں نگل جاؤں گی میں نے چہرے سے اپنے الٹ دی …

آؤ کہ جشنِ مرگِ محبت منائیں ہم (اخترالایمان)

آخری ملاقات آؤ کہ جشنِ مرگِ محبت منائیں ہم !آتی نہیں کہیں سے دلِ زندہ کی صدا سونے پڑے ہیں کوچہ و بازار عشق کے ہے شمعِ انجمن کا نیا حسن جاں گداز شاید نہیں رہے وہ پتنگوں کے ولولے تازہ نہ رہ سکیں گی روایاتِ دشت و در وہ فتنہ سر گئے جنہیں کانٹے …