Monthly archives: June, 2020

ہجر کی رت، غمگین فضائیں، اف ری محبت ہائے جوانی (خمار بارہ بنکوی)

ہجر کی رت، غمگین فضائیں، اف ری محبت ہائے جوانی جینے کے دن مرنے کی دعائیں،اف ری محبت ہائے جوانی وعدہ کی شب خاموش فضائیں، دل میں خلش وہ آئیں نہ آئیں در پہ نگاہیں لب پہ دعائیں، اف ری محبت ہائے جوانی مہکی ہوئی گلشن کی فضائیں، بہکی ہوئی ساون کی گھٹائیں ہاتھ میں …

گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے (خاطر غزنوی)

گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے لیکن اتنا تو ہوا، کچھ لوگ پہچانے گئے میں اسے اپنی شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر آنسوؤں کی دھند میں لیکن نہ پہچانے گئے وحشتیں …

ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں (خالد احمد)

ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں حالات کے طلسم نے پتھرا دیا مگر بیتے سموں کی یاد میں کھویا نہ تو نہ میں ہر چند اختلاف کے پہلو ہزار تھے وا کر سکا لبِ گویا نہ تو نہ میں نوحے فصیلِ ضبط …

دل عجب گنبد کہ جس میں اِ ک کبوتر بھی نہیں (عدیم ہاشمی)

دل عجب گنبد کہ جس میں اِ ک کبوتر بھی نہیں اتنا ویراں تو مزاروں کا مقدر بھی نہیں جتنے ہنگامے تھے سوکھی ٹہنیوں سے جھڑ گئے پیڑ پر پھل بھی نہیں آنگن میں پتھر بھی نہیں جتنی پیاری ہیں مِری دھرتی کو زنجیریں عدیم اتنا پیارا تو کسی دلہن کو زیور بھی نہیں

بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ (عدیم ہاشمی)

بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ ہر اک جانب ترا غم ہے کبھی ملنے چلے آؤ ہمارا دل کسی گہری جدائی کے بھنور میں ہے ہماری آنکھ بھی نم ہے کبھی ملنے چلے آؤ مرے ہمراہ گرچہ  دور تک لوگوں کی رونق ہے مگر جیسے کوئی کم ہے کبھی ملنے چلے آؤ تمہیں …

اک کھلونا ٹوٹ جائے گا نیا مل جائے گا (عدیم ہاشمی)

اک کھلونا ٹوٹ جائے گا نیا مل جائے گا میں نہیں تو کوئی تجھ کو دوسرا مل جائے گا بھاگتا ہوں ایسے ہر طرف ہوا کے ساتھ ساتھ جس طرح سچ مچ مجھے اس کا پتہ مل جائے گا کس طرح روکو گے اشکوں کو پسِ دیوارِ چشم یہ تو پانی ہے، اسے تو راستہ …

رخصت ہوا تو بات مری مان کر گیا (خالد شریف)

رخصت ہوا تو بات مری مان کر گیا جو اس کے پاس تھا وہ مجھے دان کر گیا بچھڑا کچھ ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی  اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا دلچسپ واقعہ ہے کہ کل اک عزیز دوست اپنے مفاد پر مجھے قربان کر گیا کتنی سدھر گئی ہے جدائی …

آج احساس ہوا ہے مجھ کو (خالد شریف)

کزن آج احساس ہوا ہے مجھ کو تم نے سر پاؤں پہ رکھ کر میرے بھیک مانگی تھی رفاقت کی جب میں نے کچھ بننے کی دھن میں اس وقت اور کوئی حور کوئی اپسرا پانے کے لیے یا کسی اپنے سے مضبوط گھرانے کے لیے تم کو تڑپایا تھا، ٹھکرایا تھا آخری اپنی ملاقات …

محرابِ جاں میں شمع جلاتے نہیں ہو تم (جوش ملیح ابادی)

محرابِ جاں میں شمع جلاتے نہیں ہو تم اب مسکرا کے سامنے آتے نہیں ہو تم پہلے مری نظر تھی اور ارزانئی جمال اب خواب میں بھی شکل دکھاتے نہیں ہو تم جس کا ہر ایک حرف تھا اک دفترِ نشاط وہ بات اب زبان پہ لاتے نہیں ہو تم یک لخت تم نے جوش …

اے شخص! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے (جوش ملیح آبادی)

پروگرام اے شخص ! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے وہ پچھلے پہر حلقئہ عرفاں میں ملے گا اور صبح کو ناظرِ نظارۃ قدرت طرفِ چمن و صحنِ بیاباں میں ملے گا اور دن کو وہ سرگشتئہ اسرار و معانی شہر ہنر و کوئے ادیباں میں ملے گا اور شام کو وہ مردِ خدا رندِ …