Category «شاعری»

خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی (عبیداللہ علیم)

خیال و خواب ہوئی ہیں محبتیں کیسی لہو میں ناچ رہی ہیں یہ وحشتیں کیسی نہ شب کو چاند ہی اچھا نہ دن کو مہر اچھا یہ ہم پہ بیت رہی ہیں قیامتیں کیسی وہ ساتھ تھا تو خدا بھی تھا مہرباں کیا کیا بچھڑ گیا تو ہوئی ہیں عداوتیں کیسی ہوا کے دوش پہ …

بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اک شخص (عبیداللہ علیم)

بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اک شخص ہوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اک شخص میں کس ہوا میں اُڑوں کس فضا میں لہراؤں دکھوں کے جال ہر اک سو بچھا گیا اک شخص تمام رنگ مرے اور سارے خواب مرے فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اک شخص محبتیں بھی عجب اس کی …

مرے خدایا ! میں زندگی کے عذاب لکھوں (عبیداللہ علیم)

مرے خدایا ! میں زندگی کے عذاب لکھوں کہ خواب لکھوں یہ میرا چہرہ ،  یہ میری آنکھیں  بجھے ہوئے سے چراغ جیسے  جو پھر سے جلنے کے منتظر ہوں وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھیں وہ مہرباں سایہ دار زلفیں جنہوں نے پیماں کئے تھے مجھ سے رفاقتوں کے ، محبتوں کے کہا تھا مجھ …

کچھ دن تو بسو مری آنکھوں میں (عبیداللہ علیم)

کچھ دن تو بسو مری آنکھوں میں پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا کوئی رنگ تو دو میرے چہرے کو پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا جب ہم ہی نہ مہکے پھر صاحب تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا اک آئینہ تھا سو ٹوٹ گیا اب خود سے اگر شرماؤ تو کیا دنیا بھی …

اے پھول صبا ہمیشہ مہکائے تجھے (جوش ملیح آبادی)

اے پھول صبا ہمیشہ مہکائے تجھے اے چاند کبھی گھٹا نہ سنولائے تجھے اس نیند بھرے لوچ سے لِلہ نہ چل ڈرتا ہوں کہیں نظر نہ لگ جائے تجھے غنچے ! تری زندگی پہ دل ہلتا ہے بس ایک تبسم کے لیے کھلتا ہے غنچے نے کہا کہ اس چمن میں بابا یہ ایک تبسم …

تیرے پیار میں رسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ(عبیداللہ علیم)

تیرے پیار میں رسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ جانے کیا کیا پوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ ہر لمحہ احساس کی صہبا روح میں ڈھلتی جاتی ہے زیست کا نشہ کچھ کم ہو تو ہو آئیں میخانے لوگ جیسے تمہیں  ہم نے چاہا ہے کون بھلا یوں چاہے گا مانا اور بہت …

اے شخص ! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے (جوش ملیح ابادی)

پروگرام اے شخص ! اگر جوش کو تو ڈھونڈنا چاہے وہ پچھلے پہر حلقئہ عرفاں میں ملے گا اور صبح کو ناظرِ نظارۃ قدرت طرفِ چمن و صحنِ بیاباں میں ملے گا اور دن کو وہ سرگشتئہ اسرار و معانی شہر ہنر و کوئے ادیباں میں ملے گا اور شام کو وہ مردِ خدا رندِ …

تبسم ہے وہ ہونٹوں پر جو دل کا کام کر جائے (جوش ملیح آبادی)

تبسم ہے وہ ہونٹوں پر جو دل کا کام کر جائے انہیں اس کی نہیں پروا کوئی مرتا ہے مر جائے دعا ہے میری اے دل تجھ سے دنیا کوچ کر جائے اور ایسی کچھ بنے تجھ پرکہ ارمانون سے ڈر جائے جو موقع مل گیا تو خضر سے یہ بات ہوچھیں گے جسے ہو …

پھر سر کسی در پہ جھکائے ہوئے ہیں ہم (جوش ملیح آبادی)

پھر سر کسی در پہ جھکائے ہوئے ہیں ہم پردے پھر آسماں کے اٹھائے ہوئے ہیں ہم چھائی ہوئی ہے عشق کی پھر دل پہ بے خودی پھر زندگی کو ہوش میں لائے ہوئے ہیں ہم جس کا ہر ایک جزو ہے اکسیر زندگی پھر خاک میں وہ جنس ملائے ہوئے ہیں ہم ہاں کون …

جتنی آنکھیں اچھی ہوں گی (صابر ظفر)

جتنی آنکھیں اچھی ہوں گی میری آنکھیں ہوں گی جتنے چہرے اچھے ہوں گے میرے چہرے ہوں گے اتنی آنکھیں اتنے چہرے کیسے یاد رکو گے   میں ہوں مسافر اور رستے میں دنیا ایک سرائے دھوپ سفر میں کافی ہوں گے دو نینوں کے سائے نینوں ہی میں آن بسو گے ایسے یاد رکھو …