Category «شاعری»

یہ عیش و طرب کے متوالے بیکار کی باتیں کرتے ہیں (شکیل بدایونی)

یہ عیش و طرب کے متوالے بیکار کی باتیں کرتے ہیں پائل کے غموں کا علم نہیں جھنکار کی باتیں کرتے ہیں ناحق ہے ہوس کے بندوں کو نظارۃ فطرت کا دعویٰ آنکھوں میں نہیں ہے بےتابی دیدار کی باتیں کرتے ہیں کہتے ہیں انہی کو دشمنِ دل اور نام انہی کا ناصح ہے وہ …

سب نے ملائے ہاتھ یہاں تِیرگی کے ساتھ (وسیم بریلوی)

سب نے ملائے ہاتھ یہاں تِیرگی کے ساتھ کتنا بڑا مزاق ہوا روشنی کے ساتھ شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھ کیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ تیرا خیال ، تیری طلب تیری آرزو میں عمر بھر چلا ہوں کسی روشنی کے ساتھ دنیا مرے خلاف کھڑی کیسے ہو گئی میری تو …

ٹھوکریں کھا کر جو سنبھلتے ہیں (محسن بھوپالی)

ٹھوکریں کھا کر جو سنبھلتے ہیں نظمِ گیتی وہی بدلتے ہیں وہ ترستے ہیں روشنی کے لیے جن کے خوں سے چراغ جلتے ہیں بے سبب مسکرانا کیا معنی بے سبب اشک بھی نکلتے ہیں تہمت گم رہی ہے بچنے کو راہبر راستے بدلتے ہیں گھیر لیتی ہے گردشِ دوراں گیسوؤں سے جو بچ نکلتے …

زاویہ کوئی مقرر نہیں ہونے پاتا (محسن بھوپالی)

زاویہ کوئی مقرر نہیں ہونے پاتا دائمی ایک بھی منظر نہیں ہونے پاتا عمرِ مصروف ! کوئی لمحئہ فرصت ہو عطا میں کبھی خود کو میسر نہیں ہونے پاتا آئے دن آتش و آہن سے گزرتا ہے مگر دل وہ کافر ہے کہ پتھر نہیں ہونے پاتا فن کے کچھ اور بھی ہوتے ہیں تقاضے …

نظر ملا کے ذرا دیکھ مت جھکا آنکھیں (محسن بھوپالی)

نظر ملا کے ذرا دیکھ مت جھکا آنکھیں بڑھا رہی ہیں نگاہوں کا حوصلہ آنکھیں جو دل میں عکس ہے  آنکھوں سے بھی وہ چھلکے گا دل آئنہ ہے مگر دل کا آئنہ آنکھیں وہ اک ستارہ تھا جانے کہاں گرا ہو گا خلا میں ڈھونڈرہی ہیں نہ جانے کیا آنکھیں غمِ حیات نے فرصت …

اداس شام دل سوگوار تنہائی (عدیم ہاشمی)

اداس شام دل سوگوار تنہائی ہر ایک سمت ہوئی بے کنار تنہائی بچھڑ گئے ہیں سبھی برگ و بار پیڑون سے سسک رہی ہے لبِ شاخسار تنہائی تمہارے نقشِ قدم پر جبیں رکھ رکھ کر رہی ہے دیر تلک اشکبار تنہائی پکارتا ہے یہ کس لے میں ڈوبتا ہوا دل جو لوٹ آتی ہے بار …

اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)

اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیے دو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھیے بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم قسطوں میں خود کشی کا مزا ہم سے پوچھیے آغازِ عاشقی کا مزا آپ جانیے انجامِ عاشقی کا مزا ہم سے پوچھیے جلتے دیوں میں جلتے گھروں جیسی …

ہجر کی رت، غمگین فضائیں، اف ری محبت ہائے جوانی (خمار بارہ بنکوی)

ہجر کی رت، غمگین فضائیں، اف ری محبت ہائے جوانی جینے کے دن مرنے کی دعائیں،اف ری محبت ہائے جوانی وعدہ کی شب خاموش فضائیں، دل میں خلش وہ آئیں نہ آئیں در پہ نگاہیں لب پہ دعائیں، اف ری محبت ہائے جوانی مہکی ہوئی گلشن کی فضائیں، بہکی ہوئی ساون کی گھٹائیں ہاتھ میں …

گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے (خاطر غزنوی)

گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے لیکن اتنا تو ہوا، کچھ لوگ پہچانے گئے میں اسے اپنی شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر آنسوؤں کی دھند میں لیکن نہ پہچانے گئے وحشتیں …

ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں (خالد احمد)

ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں حالات کے طلسم نے پتھرا دیا مگر بیتے سموں کی یاد میں کھویا نہ تو نہ میں ہر چند اختلاف کے پہلو ہزار تھے وا کر سکا لبِ گویا نہ تو نہ میں نوحے فصیلِ ضبط …