اسی میں خوش ہوں مرا دکھ کوئی تو سہتا ہے (پروین شاکر)

اسی میں خوش ہوں مرا دکھ کوئی تو سہتا ہے چلی چلوں گی جہاں تک یہ ساتھ رہتا ہے زمین دل یوں ہی شاداب تو نہیں اے دوست قریب میں کوئی دریا ضرور بہتا ہے گھنے درختوں کے گرنے پہ ماسوائے ہوا عذاب در بدری اور کون سہتا ہے نہ جانے کون سا فقرہ کہاں …

سوتے میں بھی (پروین شاکر)

احتیاط سوتے میں بھی چہرے کو آنچل سے چھپائے رہتی ہوں ڈر لگتا ہے پلکون کی ہلکی سی لرزش ہونٹوں کی موہوم سی جنبش گالوں پر رہ رہ کے اُترنے والی دھنک لہو میں چاند رچاتی اِ س ننھی سی خوشی کا نام نہ لے لے نیند میں آئی ہوئی مسکان !کسی سے دل کی …

جن کے ہونٹوں پہ ہنسی پاؤں میں چھالے ہوں گے (پرواز جالندھری)

جن کے ہونٹوں پہ ہنسی پاؤں میں چھالے ہوں گے ہاں وہی لوگ تمہیں چاہنے والے ہوں گے مے برستی ہے فضاؤں پہ نشی طاری ہے میرے ساقی نے کہیں جام اچھالے ہوں گے شمع وہ لائے ہیں ہم جلوہ گہہِ جاناں سے اب دو عالم میں اجالے ہی اجالے ہوں گے ان سے مفہومِ …

جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے (حکیم ناصر)

جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے اُس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے پتھرو آج مِرے سر پہ برستے کیوں ہو میں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے …

جب بہار آئی تو صحرا کی طرف چل نکلا (ایوب رومانی)

جب بہار آئی تو صحرا کی طرف چل نکلا صحن گل چھوڑ گیا دل میرا پاگل نکلا جب اسے ڈھونڈنے نکلے تو نشاں تک نہ ملا دل میں موجود رہا آنکھ سے اوجھل نکلا اک ملاقات تھی جو دل کو سدا یاد رہی ہم جسے عمر سمجھتے تھے وہ اک پل نکلا وہ جو افسانئہ …

پیاس بخشی ہے تو پھر اجر بھی کھل کر دینا ( محسن نقوی)

پیاس بخشی ہے تو پھر اجر بھی کھل کر دینا ابر مانگے میری دھرتی تو سمندر دینا اپنی اوقات سے بڑھنا مجھے گم کر دے گا مجھ کو سایہ بھی میرے قد کے برابر دینا یہ سخاوت میرے شجرے میں لکھی ہے پہلے اپنے دشمن کو دعائیں تہِ خنجر دینا دیکھنا ہیں میرے جوہر تو …

وہ اور تسلی مجھے دیں انکی بلا دے (بیخود موہانی)

وہ اور تسلی مجھے دیں انکی بلا دے جاتے ہوئے فرما تو گئے صبر خدا دے ہر بات کا اللہ نے بخشا ہے سلیقہ لڑنا بھی مزہ دے تیرا ملنا بھی مزہ دے اس طرح بھی غش سے کہیں ہوتا ہے افاقہ یا زلف سنگھا یا مجھے دامن کی ہوا دے دم چڑھنے لگا غصے …

وہ اپنے چہرے میں سو آفتاب رکھتے ہیں (حسرت جے پوری)

وہ اپنے چہرے میں سو آفتاب رکھتے ہیں اسی لئے تو وہ رخ پہ نقاب رکھتے ہیں وہ پاس بیٹھے تو آتی ہے دلربا خوشبو وہ اپنے ہونٹوں پہ کھلتے گلاب رکھتے ہیں ہر ایک ورق میں تم ہی تم ہو جانِ محبوبی ہم اپنے دل کی کچھ ایسی کتاب رکھتے ہیں جہانِ عشق میں …

ہو چکے شکوے شکایت پھر(آغا حشر کاشمیری)

ہو چکے شکوے شکایت پھر خدا کے سامنے تم جو آ بیٹھو گے یوں ہی سر جھکا کے سامنے وصل کی شب آسماں تاروں کے جامِ زرنگار چاند کی کشتی میں لایا ہے لگا کے سامنے کر رہے تھے غیر سے میری برائی آج وہ کیا ہی جھینپے کی جو اک ‘تسلیم’ جا کے سامنے …

میرا دل چاک ہوا چاکِ گریباں کی طرح (میکش ناگپوری)

میرا دل چاک ہوا چاکِ گریباں کی طرح اب گلستاں نظر آتا ہے بیاباں کی طرح میرے سینے میں منّور ہوئے یادوں کے چراغ بزمِ خوباں کی طرح شہرِ نگاراں کی طرح کوئی مونس کوئی ہمدم کوئی ساتھی نہ ملا میں پریشاں ہی رہا زلفِ پریشاں کی طرح ختم ہو جائیگی ہر روشنی دنیا کی …