Monthly archives: January, 2020

خموش رہنا ہے اے اہلِ درد یوں کب تک (شہریار)

خموش رہنا ہے اے اہلِ درد یوں کب تک رگِ گلو میں چبھی گی یہ موجِ خوں کب تک بہت دنوں سے گزرگاہِ خواب سونی ہے سرائے شام ! یہاں اور میں رکوں کب تک کسی نے کھول دیئے بادبان یادوں کے تجھے پکاروں کہاں صدائیں دوں کب تک ہر ایک شخص پہ تیرا گمان …

تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گا (شہریار)

تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گا آج کی رات بھی دروازہ کھلا رکھوں گا دیکھنے کے لئے اک چہرہ بہت ہوتا ہے آنکھ جب تک ہے تجھے صرف تجھے دیکھوں گا میری تنہائی کی رسوائی کی منزل ہے وصل کے لمحے سے میں ہجر کی شب دیکھوں گا شام ہوتی ہے کھلی سڑکوں …

میں بھول جاؤں تمہیں (جاوید اختر)

میں بھول جاؤں تمہیں اب یہی مناسب ہے مگر بھلانا بھی چاہوں تو کس طرح بھولوں کہ تم تو پھر بھی حقیقت ہو کوئی خواب نہیں یہاں تو دل کا یہ عالم ہے کہ کیا کہوں !کمبخت بھلا سکا نہ یہ وہ سلسلہ جو تھا ہی نہیں وہ اک خیال جو آواز تک گیا ہی …

ہمارے شوق کی یہ انتہا تھی (جاوید اختر)

ہمارے شوق کی یہ انتہا تھی قدم رکھا کہ منزل راستہ تھی کبھی جو خواب تھا، وہ پا لیا ہے مگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی جسے چھو لوں میں وہ ہو جائے سونا تجھے دیکھا تو جانا بد دعا تھی محبت مر گئی مجھ کو بھی غم ہے میرے اچھے دنوں کی …

درد کے پھول بھی کھلتے ہیں بکھر جاتے ہیں (جاوید اختر)

درد کے پھول بھی کھلتے ہیں بکھر جاتے ہیں زخم کیسے بھی ہوں کچھ روز میں بھر جاتے ہیں چھت کی کڑیوں سے اترتے ہیں مرے خواب مگر میری دیواروں سے ٹکرا کے بکھر جاتے ہیں اس دریچے میں بھی اب کوئی نہیں اور ہم بھی سر جھکائے ہوئے چپ چاپ گزر جاتے ہیں راستہ …

سخن میں سہل نہیں جاں نکال کر رکھنا (عبیداللہ علیم)

سخن میں سہل نہیں جاں نکال کر رکھنا یہ زندگی ہے ہماری سمبھال کر رکھنا کھلا کہ عشق نہیں ہے کچھ اور اس کے سوا ردائے یار جو ہو وہ اپنا حال کر رکھنا اسی کا کام ہے فرشِ زمیں بچھا دینا اسی کا کام  ستارے اچھال کر رکھنا اسی کا کام ہے اس دکھ …

ہر پل دھیان میں بسنے والے لوگ (امجد اسلام امجد)

ہر پل دھیان میں بسنے والے لوگ، فسانے ہو جاتے ہیں آنکھیں بوڑھی ہو جاتی ہیں، خواب پرانے ہو جاتے ہیں ساری بات تعلق والی جذبوں کی سچائی تک ہے میل دلوں میں آجائے تو گھر ویرانے ہو جاتے ہیں منظر منظر کھل اٹھتی ہے پیراہن کی قوس و قزح موسم تیرے ہنس پڑنے سے …

زمانے کے سب موسموں سے نرالے (امجد اسلام امجد)

محبت کے موسم زمانے کے سب موسموں سے نرالے بہار و خزاں ان کی سب سے جدا الگ ان کا سوکھا ، الگ ہے گھٹا محبت کے خطے کی آب و ہوا ماوراء ، ان عناصر سے جو موسموں کے تغیر کی بنیاد ہیں یہ زمان و مکاں کے کم و بیش سے ایسے آزاد …

کیا کیا ہمارے خواب تھے، جانے کہاں پہ کھو گئے (امجد اسلام امجد)

کیا کیا ہمارے خواب تھے، جانے کہاں پہ کھو گئے تم بھی کسی کے ساتھ ہو، ہم بھی کسی کے ہو گئے جانے وہ کیوں تھے، کون تھے، آئے تھے کس لئے یہاں وہ جو فشارِ وقت میں، بوجھ سا ایک ڈھو گئے اس کی نظر نے یوں کیا گردِ ملالِ جاں کو صاف ابر …