Category «شاعری»

اداسی کا یہ پتھر آنسوؤں سے نم نہیں ہوتا (بشیر بدر)

اداسی کا یہ پتھر آنسوؤں سے نم نہیں ہوتا ہزاروں جگنوؤں سے بھی اندھیرا کم نہیں ہوتا کبھی برسات میں شاداب بیلیں سوکھ جاتی ہیں ہرے پیڑوں کے گرنے کا کوئی موسم نہیں ہوتا بہت سے لوگ دل کو اس طرح محفوظ رکھتے ہیں کوئی بارش ہو یہ کاغذ ذرا بھی نم نہیں ہوتا بچھڑتے …

میں نے ہر چند غمِ عشق کو کھونا چاہا (ساحر لدھیانوی)

ناکامی میں نے ہر چند غمِ عشق کو کھونا چاہا غمِ الفت غمِ دنیا میں سمونا چاہا وہی افسانے مری سمت رواں ہے اب تک وہی شعلے مرے سینے میں نہاں ہیں اب تک وہی بے سود خلش ہے مرے سینے میں ہنوز وہی بیکار تمنائیں جواں ہیں اب تک وہی گیسو مری راتوں پہ …

کیا صبا کوچئہ دلدار سے تو آتی ہے (داغ دہلوی)

کیا صبا کوچئہ دلدار سے تو آتی ہے مجھ کو اپنے دلِ گم گشتہ کی بو آتی ہے صاف ہے سینہ ہمارا کہ دل ہے نہ جگر کیا صفائی تجھے اے آئینہ رو آتی ہے نہ کیا تو نے کبھی غیر کا شکوہ ہم سے بات کہنے ہی میں اے عربدہ جو آتی ہے ہو …

رُخ سے پردہ اٹھا دے ذرا ساقیا (انور مرزا پوری)

رُخ سے پردہ اٹھا دے ذرا ساقیا! بس ابھی رنگِ محفل بدل جائے گا ہے جو بے ہوش وہ ہوش میں آئے گا، گرنے والا ہے جو وہ سنبھل جائے گا لوگ سمجھے تھے یہ، انقلاب آتے ہی، نظمِ کہنہ چمن کا بدل جائے گا یہ خبر کس کو تھی آتشِ گل سے ہی، تنکا …

میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائے (انور مرزا پوری)

میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائے نہ جُھکاو تم نگاہیں کہیں رات ڈھل نہ جائے ابھی رات کچھ ہے باقی نہ اٹھا نقاب ساقی تیرا رِند گِرتے گِرتے کہیں پِھر سنبھل نہ جائے میری زندگی کے مالک میرے دل پہ ہاتھ رکھنا تیرے آنے کی خوشی میں میرا دَم نکل …

چرخ سے کچھ امید تھی ہی نہیں (اکبر الہ آبادی)

چرخ سے کچھ امید تھی ہی نہیں آرزو میں نے کوئی کی ہی نہیں مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں چاہتا تھا بہت سی باتوں کو مگر افسوس اب وہ جی ہی نہیں اس مصیبت میں دل سے کیا کہتا کوئی ایسی مثال تھی ہی نہیں آپ …

ہو گیا عشق تری زلفِ گرہ گیر کے ساتھ (اکبر الہ آبادی)

ہو گیا عشق تری زلفِ گرہ گیر کے ساتھ سلسلہ دل کا ملا تھا اسی زنجیر کے ساتھ لذتیں کرتی ہیں انسان کو اس دنیا میں ہلاک زہر دیتی ہیں یہ ظالم شکر و شیر کے ساتھ کھُل گیا مصحفِ رخسارِ بتانِ مغرب ہو گئے شیخ بھی حاضر نئی تفسیر کے ساتھ ناتوانی مری دیکھی …

فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں (اکبر الہ آبادی)

فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں ڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں معرفت خالق کی عالم میں بہت دشوار ہے شہرِ تن میں جب کہ خود اپنا پتا ملتا نہیں زندگانی کا مزہ ملتا تھا جن کی بزم میں ان کی قبروں کا بھی اب مجھ کو پتا ملتا نہیں …

چمن کی یہ کیسی ہوا ہو گئی (اکبر الہ آبادی)

چمن کی یہ کیسی ہوا ہو گئی کہ صرصر سے بد تر صبا ہو گئی بہت دخترِ رز تھی رنگیں مزاج نظر ملتے ہی آشنا ہو گئی مریضِ محبت ترا مر گیا خدا کی طرف سے دوا ہو گئی بتوں کو محبت نہ ہوتی مری خدا کا کرم ہو گیا، ہو گئی اشارہ کیا بیٹھنے …

بنو گے خسروِ اقلیمِ دل شیریں زباں ہو کر (اکبر الہ آبادی)

بنو گے خسروِ اقلیمِ دل شیریں زباں ہو کر جہانگیری کرے گے یہ ادا نورِ جہاں ہو کر عطا کر قسمتِ تصنیفِ سعدی یارب اس گل کو پھلے پھولے زمانہ میں گلستاں، بوستاں ہو کر اگر اللہ دیتا قوتِ گفتار شمعوں کو تو دادِ ہمتِ پروانہ دیتیں یک زباں ہو کر مجالِ گفتگو کس کو …