مجھے دل کی خطا پر یاس شرمانہ نہیں آتا (یاس یگانہ چنگیزی)

مجھے دل کی خطا پر یاس شرمانہ نہیں آتا پرایا جرم اپنے نام لکھوانا نہیں آتا برا ہو پائے سرکش کا کہ تھک جانا نہیں آتا کبھی گمراہ ہو کر راہ پر آنا نہیں آتا مجھے اے نا خدا آخر کسی کو منہ دکھانا ہے بہانہ کر کے پار اتر جانا نہیں آتا مصیبت کا …

خودی کا نشہ چڑھا آپ میں رہا نہ گیا (یاس یگانہ چنگیزی)

خودی کا نشہ چڑھا آپ میں رہا نہ گیا خدا بنے تھے یگانہ بنا نہ گیا گناہِ زندہ دلی کہیے یا دل آزاری کسی پہ ہنس لیے اتنا کہ پھر ہنسا نہ گیا سمجھتے کیا تھے مگر سنتے تھے ترانئہ درد سمجھ میں آنے لگا جب تو پھر سنا نہ گیا بتوں کو دیکھ کے …

دل میں کسی کی راہ کیے جا رہا ہوں میں (جگر مراد آبادی)

دل میں کسی کی راہ کیے جا رہا ہوں میں کتنا حسیں گناہ کیے جا رہا ہوں میں مجھ سے لگے ہیں عشق کی عظمت کو چار چاند خود حسن کو گواہ کیے جا رہا ہوں میں گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیز کانٹوں سے بھی نبھاہ کیے جا رہا ہوں میں آگے …

کسی صورت نمودِ سوزِ پنہانی نہیں جاتی (جگر مراد آبادی)

کسی صورت نمودِ سوزِ پنہانی نہیں جاتی بجھا جاتا ہے دل چہرے کی تابانی نہیں جاتی   صداقت ہو تو دل سینوں سے کھنچنے لگتے ہیں واعظ حقیقت خود کو منوا لیتی ہے مانی نہیں جاتی   وہ یوں دل سے گزرتے ہیں کہ آہٹ تک نہیں ہوتی وہ یوں آواز دیتے ہیں کہ پہچانی …

اک لفظِ محبت کا ادنیٰ یہ فسانہ ہے (جگر مراد آبادی)

اک لفظِ محبت کا ادنیٰ یہ فسانہ ہے سمٹے تو دلِ عاشق،  پھیلے تو زمانہ ہے کیا حسن نے سمجھا ہے کیا عشق نے جانا ہے ہم خاک نشینوں کی ٹھو کر میں زمانہ ہے تصویر کے دو رخ ہیں ، جان اور غمِ جاناں اک نقش چھپانا ہے ، اک نقش دکھانا ہے یہ …

کچھ اس  دا سے آج وہ پہلو نشیں رہے (جگر مراد آبادی)

کچھ اس  دا سے آج وہ پہلو نشیں رہے جب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر اے عشق! ہم تو اب تِرے قابل نہیں رہے اللہ رے چشمِ یار کی معجز بیانیاں ہر اک کو ہے گماں کہ مخاطب ہمیں رہے کس درد سے کسی نے …

انداز ہو بہو تِری اوازِ پا کا تھا (احمد ندیم قاسمی)

انداز ہو بہو تِری اوازِ پا کا تھا دیکھا نکل کے گھر سے تو جھونکا ہوا کا تھا اس رشتئہ لطیف کے اسرار کیا کھُلیں تو سامنے تھا اور تصور خدا کا تھا چھپ چھپ کے روؤں اور سرِ انجمن ہنسوں مجھ کو یہ مشورہ مِرے درد آشنا کا تھا ٹوٹا تو کتنے آآئینہ خانوں پہ …

میں کسی شخص سے بیزار نہیں ہو سکتا (احمد ندیم قاسمی)

میں کسی شخص سے بیزار نہیں ہو سکتا ایک ذرہ بھی تو بے کار نہیں ہو سکتا اس قدر پیار ہے انساں کی خطاؤں سے مجھے کہ فرشتہ مِرا معیار نہیں ہو سکتا سرِ دیوار یہ کیوں نرخ کی تکرار ہوئی گھر کا آنگن کبھی بازار نہیں ہو سکتا اے حقیقت کو فقط خواب سمجھنے …

کون کہتا کہ موت آئی تو مر جاؤں گا (احمد ندیم قاسمی)

کون کہتا کہ موت آئی تو مر جاؤں گا میں تو دریا ہوں سمندر میں اُتر جاؤں گا تیرے پہلو سے جو اٹھوں گا تو مشکل یہ ہے صرف اک شخص کو پاؤں گا جدھرجاؤں گا اب تِرے شہر میں آؤں گا مسافر کی طرح سایئہ ابر کی مانند گزر جاؤں گا  تیرا پیمانِ وفا …

تاج تیرے لیے مظہرِ اُلفت ہی سہی (ساحر لدھیانوی)

تاج محل تاج تیرے لیے مظہرِ اُلفت ہی سہی تجھ کو اس وادئ رنگیں سے عقیدت ہی سہی میری محبوب کہیں اور ملا کر مجھ سے بزمِ شاہی میں غریبوں کا گزر کیا معنی ثبت جس راہ پہ ہوں سطوتِ شاہی کے نشاں اس پہ اُلفت بھری روحوں کا سفر کیا معنی میری محبوب پسِ …