Monthly archives: December, 2019

ترس رہا ہوں مگر تو نظر نہ آ مجھ کو (احمد فراز)

ترس رہا ہوں مگر تو نظر نہ آ مجھ کو  کہ خود جدا ہے تو مجھ سے نہ کر جدا مجھ کو   وہ کپکپاتے ہوئے ہونٹ میرے شانے پر  وہ خواب سانپ کی مانند ڈس گیا مجھ کو   چٹخ اٹھا ہو سلگتی چٹان کی صورت  پکار اب تو مرے دیر آشنا مجھ کو …

تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی مقدر کے ہو گئے (احمد فراز)

تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی مقدر کے ہو گئے پھر جو بھی در ملا ہے اسی در کے ہو گئے پھر یوں ہوا کہ غیر کو دل سے لگا لیا اندر وہ نفرتیں تھیں کہ باہر کے ہو گئے کیا لوگ تھے کہ جان سے بڑھ کر عزیز تھے اب دل سے محو نام …

کبھی فلک کو پڑا دل جلوں سے کام نہیں (داغ دہلوی)

کبھی فلک کو پڑا دل جلوں سے کام نہیں اگر نہ آگ لگادوں، تو داغ نام نہیں وفورِ یاس نے یاں کام ہے تمام کیا زبانِ یار سے نکلی تھی ناتمام نہیں وہ کاش وصل کے انکار پر ہی قائم ہوں مگر انہیں تو کسی بات پر قیام نہیں سنائی جاتی ہیں درپردہ گالیاں مجھ …

تمہیں کیا ہو گیا ہے (افتخار عارف)

سرگوشی تمہیں کیا ہو گیا ہے بتاؤ تو سہی اے جان جاں! جانانِ جاں! آخر تمہیں کیا وہ گیا ہے اپنی ہی آواز سے ڈرنے لگے ہو، اپنے ہی سائے سے گھبرانے لگے ہو اپنے ہی چہرے سے شرمانے لگے ہو بتاؤ تو سہی آخر تمہیں کیا ہو گیا ہے چلو ہم نے مانا یہ …

پھر مجھے دیدۃ تر یاد آیا (مرزا غالب)

پھر مجھے دیدۃ تر یاد آیا دل، جگر تشنئہ فریاد آیا دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز پھر ترا وقتِ سفر یاد آیا سادگی ہائے تمنا، یعنی پھر وہ نیریگِ نظر یاد آیا عذرِ واماندگی، اے حسرتِ دل! نالہ کرتا تھا جگر یاد آیا کیا ہی رضواں سے لڑائی ہو گی گھر ترا خلد …

کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنجِ فغاں کیوں ہو (مرزا غالب)

کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنجِ فغاں کیوں ہو نہ ہو جب دل ہی سینے میں تو پھر منہ میں زباں کیوں ہو وہ اپنی خُو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں سُبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سرگراں کیوں ہو وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر …

کب سے ہوں کیا بتاؤں جہانِ خراب میں (مرزا غالب)

کب سے ہوں کیا بتاؤں جہانِ خراب میں شب ہائے ہجر کو بھی رکھوں گر حساب میں تا پھر نہ انتطار میں نیند آئے عمر بھر آنے کا وعدہ کر گئے آئے جو خواب میں قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے خط کے جواب میں …

کہتے ہو نہ دیں گے ہم ، دل اگر پڑا پایا (مرزا غالب)

کہتے ہو نہ دیں گے ہم ، دل اگر پڑا پایا دل کہاں کہ گم کیجے، ہم نے مدعا پایا عشق سے طبیعت نے زیست کا مزہ پایا درد کی دوا پائی ، دردِ بے دوا پایا دوستدارِ دشمن ہے ، اعتمادِ دل معلوم! آہ بے اثر دیکھی ، نالہ نارسا پایا سادگی و پُرکاری …

شوق ہر رنگ رقیبِ سرو ساماں نکلا (مرزا غالب)

شوق ہر رنگ رقیبِ سرو ساماں نکلا قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا زخم نے داد نہ دی تنگئی دل کی یارب تیر بھی سینئہ بسمل سے پُرافشاں نکلا بوئے گل، نالئہ دل ، دودِ چراغِ محفل جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا دلِ حسرت زدہ تھا مائدۃ لذتِ درد کام …

ذکر اُس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا (مرزا غالب)

ذکر اُس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا بن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا منظر ایک بلنددی پر اور ہم بنا سکتے عرش سے اُدھر ہوتا کاش کہ مکاں اپنا دردِ دل لکھوں کب تک جاؤں ان کو دِکھلاؤں انگلیاں فگار اپنی خامہ خونچکاں اپنا تا کرے نہ غمازی کر لِیا دشمن …