Monthly archives: April, 2020

بوئے مے پا کے میں چلتا ہوا مے خانے کو جلیل مانک پوری)

بوئے مے پا کے میں چلتا ہوا مے خانے کو اِک پری تھی کہ لگا لے گئی دیوانے کو کوئی ایسی بھی ہے صورت تِرے صدقے ساقی رکھ لوں میں دل میں اٹھا کر تِرے مے خانے کو ہے سبق یاد دو عالم کی فراموشی کا ہوش اتنا تو ہے اب تک تِرے دیوانے کو …

اس شان سے وہ آج پئے امتحاں چلے (جلیل مانک پوری)

اس شان سے وہ آج پئے امتحاں چلے فتنوں نے پاؤں چوم کے پوچھا کہاں چلے اپنی ادائے نیم نگاہی کا واسطہ لے بے خبر،خبر، کہ تِرے نیم جاں چلے  جب میں چلوں تو سایہ بھی اپنا نہ ساتھ دے جب تم چلو زمیں چلے آسمان چلے آنکھوں میں کون آ کے الٰہی نکل گیا …

بات ساقی کی ٹالی نہ جائے گی (جلیل مانک پوری)

بات ساقی کی ٹالی نہ جائے گی کر کے توبہ توڑ ڈالی جائے گی آتے آتے ان کو آئے گا خیال جاتے جاتے بے خیالی جائے گی بے سبب اپنی جگر کاوی نہیں عشق کی بنیاد ڈالی جائے گی کچھ حیا کا بھی رہے شوخی میں پاس ورنہ یہ نازوں کی پالی جائے گی فصلِ …

اسی لیے میرا سایہ مجھے گوارا نہیں (عباس تابش)

اسی لیے میرا سایہ مجھے گوارا نہیں یہ میرا دوست ہے لیکن  مرا سہارا نہیں یہ مہر و ماہ بھی اخر کو ڈوب جاتے ہیں ہمارے ساتھ کسی کا یہاں گزارا نہیں ہر ایک لفظ نہیں تیرے نام میں شامل ہر ایک لفظ محبت کا استعارہ نہیں تمہی سے چلتے ہیں سب سلسلے تعلق کے …

کم سخن ہیں پسِ اظہار ملے ہیں تجھ سے (عباس تابش)

کم سخن ہیں پسِ اظہار ملے ہیں تجھ سے ملنا یہ ہے تو کئی بار ملے ہیں تجھ سے جانتے ہیں کہ نہیں سہل محبت کرنا یہ تو اک ضد میں مرے یار ملے ہیں تجھ سے تیز رفتارئی دنیا کہاں مہلت دے گی ہم سرگرمئی بازار ملے ہیں تجھ سے کبھی لاتے ترے واسطے …

تیرے لیے سب چھوڑ کے تیرا نہ رہا میں(عباس تابش)

تیرے لیے سب چھوڑ کے تیرا نہ رہا میں دنیا بھی گئی عشق میں تجھ سے بھی گیا میں اک سوچ میں گم ہوں تری دیوار سے لگ کر منزل پہ پہنچ کے بھی ٹھکانے نہ لگا میں ورنہ  کوئی کب گالیاں دیتا ہے کسی کو یہ اس کا کرم ہے کہ تجھے یاد رہا …

جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتا (جاوید اختر)

جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتا مجھے پامال رستوں کا سفر اچھا نہیں لگتا غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھی بھر لینا بہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا مجھے دشمن سے بھی خودادری کی امید رہتی ہے کسی کا بھی ہو سر قدموں میں سر اچھا نہیں …

مجھ کو رسوا سرِ محفل تو نہ کروایا کرے (نوشی گیلانی)

مجھ کو رسوا سرِ محفل تو نہ کروایا کرے کاش آنسو مری آنکھ میں ہی رہ جایا کرے اے ہوا میں نے تو بس اس کا پتہ پوچھا تھا اب کہانی تو نہ ہر بات کی بن جایا کرے بس بہت دیکھ لیے خواب سہانے دن کے اب وہ باتوں کی رفاقت سے نہ بہلایا …

کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ، کچھ نہ کہو خاموش رہو (ابنِ انشاء)

کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ، کچھ نہ کہو خاموش رہو اے لوگو خاموش رہو، ہاں اے لوگو خاموش رہو سچ اچھا پر اس کے جلو میں زہر کا ہے اک پیالہ بھی پاگل ہو کیوں ناحق سقرط بنو، خاموش رہو ان کا یہ کہنا سورج ہی دھرتی کے پھیرے کرتا ہے سر آنکھوں پر، …

پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جائے (افضل خان)

پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جائے ورنہ رہگیر کو جانے کی اجازت دی جائے اس قدر ضبط مری جان بھی لے سکتا ہے کم سے کم اشک بہانے کی اجازت دی جائے کارِ دنیا مجھے مجنوں نہیں بننا لیکن عشق میں نام کمانے کی اجازت دی جائے پھر نہیں ہوگا مرا شہرِ خموشاں …