Category «شاعری»

وحشت تھی مگر چاک لبادہ بھی نہیں تھا (احمد فراز)

وحشت تھی مگر چاک لبادہ بھی نہیں تھایوں زخم نمائی کا ارادہ بھی نہیںخلعت کے لئے قیمتِ جاں یوں بھی بہت تھیپھر اتنا دلآویز لبادہ بھی نہیں تھاہم مرحبا کہتے تیرے ہر تیرِ ستم پرسچ بات کہ دل اتنا کشادہ بھی نہیں تھاہم خون میں نہلائے گئے تیری گلی میںاور تُو کہ سر بام ستادہ …

بات پھولوں کی سنا کرتے تھے (ساغر صدیقی)

بات پھولوں کی سنا کرتے تھےہم کبھی شعر کہا کرتے تھےمشعلیں لے کے تمہارے غم کیہم اندھیروں میں چلا کرتے تھےاب کہاں ایسی طبیعت والےچوٹ کھا کر جو دعا کرتے تھےترک احساس محبت مشکلہاں مگر اہل وفا کرتے تھےبکھری بکھری ہوئی زلفوں والےقافلے روک لیا کرتے تھےآج گلشن میں شگوفے ساغرؔشکوۂ باد صبا کرتے تھے

ﻏﻢ ﮨﮯ ﺩﻝ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﮐﺎ ﺟﺎﻧﺎﮞ (جون ایلیا)

ﻏﻢ ﮨﮯ ﺩﻝ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﮐﺎ ﺟﺎﻧﺎﮞﻭﮦ ﺟﻮ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺍ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﺗﻢ ﮨﻮ ﺁﻏﻮﺵ ﻣﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽﺩﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮓ ﺭﮨﺎ ﻣﺮﺍ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺑﮭﯽﯾﻌﻨﯽ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﺗﮭﺎ , ﺧﻮﺍﺏ ﺗﮭﺎ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﺷﮩﺮِ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺁﺑﺎﺩﺧﻮﺍﺏ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﭽﮫ …

میں ہوں رات کا ایک بجا ہے (ناصر کاظمی)

میں ہوں رات کا ایک بجا ہےخالی رستہ بول رہا ہے آج تو یوں خاموش ہے دنیاجیسے کچھ ہونے والا ہے کیسی اندھیری رات ہے دیکھواپنے آپ سے ڈر لگتا ہے آج تو شہر کی روش روش پرپتوں کا میلہ سا لگا ہے آو گھاس پہ سبھا جمائیںمیخانہ تو بند پڑا ہے پھول تو سارے …

وہ ساتھ لے گیا قول و قرار کا موسم (محسن نقوی)

وہ ساتھ لے گیا قول و قرار کا موسمتمام عمر ہے اب اِنتظار کا موسم حیات اب بھی کھڑی ہے اُسی دوراہے پروہی ہے جبر، وہی اِختیار کا موسم ابھی تو خُود سے ہی فارغ نہیں ہیں اہلِ جمالابھی کہاں دلِ اُمید وار کا موسم اُسے بھی وعدہ فراموشی زیب دیتی ہےہمیں بھی راس نہیں …

پھر وہی موسمِ جدائی ہے (فرحت احساس)

پھر وہی موسمِ جدائی ہے پھر مجھے اپنی یاد آئی ہے پھر پڑھا میں نے تیرا پہلا خط پھر سے تجھ تک میری رسائی ہے پھول سا پھر مہک رہا ہوں میں پھر ہتھیلی میں وہ کلائی ہے پہلے بوسے کی نیم گرم آہٹ پھر راہِ جاں میں رَت جگائی ہے پھر ہری ہے تمام …

کب ٹھہرے گا درد اے دل ، کب رات بسر ہو گی (فیض احمد فیض)

کب ٹھہرے گا درد اے دل ، کب رات بسر ہو گی سنتے تھے وہ آئیں گے ، سنتے تھے سحر ہوگی کب جاں لہو ہو گی ، کب اشک گہر ہو گا کس دن تری شنوائی اے دیدہ تر ہو گی واعظ ہے نہ زاہد ہے ، ناصح ہے نہ قاتل ہے اب شہر …

یہ میں بھی کیاہوں,اسُے بھول کراسُی کارہا (احمد فراز)

یہ میں بھی کیاہوں,اسُے بھول کراسُی کارہا کہ جس کے ساتھ نہ تھاہمسفراسی کارہا وہ بُت کے دشمنِ دیں تھابقول ناصح کے سوالِ سجدہ جب آیاتو دراسُی کارہا ہزارچارہ گروں نے ہزارباتیں کیں کہاجودل نے سخن معتبراسُی کارہا . بہت سی خواہشیں سوبارشوں میں بھیگی ہیں میں کس طرح سے کہوں عمربھراسُی کارہا کہ اپنے …

بے تحاشا سی لا ابالی ہنسی (بشیر بدر)

بے تحاشا سی لا ابالی ہنسی چھن گئی ہم سے وہ جیالی ہنسی لب کھلے جسم مسکرانے لگا پھول کا کھلنا تھا کہ ڈالی ہنسی مسکرائی خدا کی محویت یا ہماری ہی بے خیالی ہنسی کون بے درد چھین لیتا ہے میرے پھولوں کی بھولی بھالی ہنسی وہ نہیں تھا وہاں تو کون تھا پھر …